جنوبی امریکا میں شدید بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی ، ہزاروں افراد کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت جاری کر دی گئیں۔
جنوبی امریکا کے مختلف علاقے شدیدبارشوں کی لپیٹ میں ہیں سڑکیں اور گلیاں پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں۔
ریاست آرکنساس، لوزیانا اور ٹیکساس کے مختلف علاقوں میں 10 سے 15 انچ تک بارش ریکارڈ کی گئی ۔
گھروں میں سیلابی پانی داخل ہونے سے شہریوں کو دشواری کا سامنا ہے، لوزیا نا کے شہر ہیمنڈ میں حکام نے شہریوں کو نقل مکانی کی ہدایت جاری کر دی ہیں۔